شعبہ ماحولیات کی شہر یوں کو لینڈ سکیپنگ ختم کر نیکی ہدایت

شعبہ ماحولیات کی شہر یوں کو لینڈ سکیپنگ ختم کر نیکی ہدایت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے شعبہ ماحولیات نے رہائشی و کمرشل مقامات پر رہائشیوں کی جانب سے کی گئی لینڈ سکیپنگ فی الفور ختم کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔۔۔

 ممبر انوائر نمنٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہری گھروں ، دفاتر و دیگر عمارتوں کے باہر لگا ئے گئے خار دار تار ، باڑ، جھاڑ یاں وغیرہ فی الفور ختم کر دیں ۔ اس سے قبل سی ڈی اے کی جانب سے لینڈ سکیپنگ کی اجازت دی گئی تھی مگر اب وہ نوٹی فکیشن ختم کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، تمام شہری بیوٹی فکیشن ختم کر یں بصورت دیگر سی ڈی اے کا عملہ مسمار کر دے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں