پاکستان بھر میں غیر قانونی سگریٹ با آسانی دستیاب، لمز یونیورسٹی
اسلام آباد(دنیا رپورٹ)لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کی امپیکٹ آف ٹیکسیشن آن سگریٹ سیکٹر آف پاکستان کے عنوان سے جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھر میں غیر قانونی سگریٹ با آسانی دستیاب ہیں۔
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری سے ملکی خزانے کو 300ارب کا سالانہ نقصان ہو رہا ہے، ٹیکس ریٹ بڑھانے کے بجائے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے۔ لمز یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر آف اکنامکس ڈاکٹر کاشف ظہیر ملک نے رپورٹ کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔ انکا کہنا تھا کہ ملک بھر میں فروخت ہونے والے تمام 58 فیصد سگریٹ یا تو جعلی ہیں یا سمگل شدہ یا مقامی طور پر تیار کیے گئے جن پر حکومت پاکستان کو کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا جاتا۔