شہری گوشت کم ،سلاد ، پانی ،پھلوں کا استعمال زیادہ کر یں ، ایڈوائزری جا ری

شہری گوشت کم ،سلاد ، پانی ،پھلوں کا  استعمال زیادہ کر یں ، ایڈوائزری جا ری

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زعیم ضیانے عیدالاضحی پر شہریوں اورہارٹ و شو گر کے مریضوں کے لئے ایڈوائزری جاری کردی ۔۔

جس کے مطابق گرم موسم کے باعث شہری احتیاط سے اور کم گوشت کھائیں، پانی اور سلاد کا استعمال لازمی اور زیادہ کریں، دل او رشوگر کے مریض کم سے کم گوشت کھائیں اور چربی والا گوشت ہرگز استعمال نہ کریں ۔ سادہ پانی وپھلوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ، بغیر چربی اور کم گھی والا گوشت کھائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں