راولپنڈی :عید الاضحی پر 3ہزار پولیس اہلکارسکیور ٹی ڈ یوٹی پر مامور

 راولپنڈی :عید الاضحی پر 3ہزار پولیس اہلکارسکیور ٹی ڈ یوٹی پر مامور

راولپنڈی (خبرنگار) عیدالاضحی کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے 3000کے قریب افسران سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔۔

659مساجد،77کھلے مقامات،76امام بارگاہوں پر اہلکار تعینات ہونگے ، ٹریفک پولیس کے 700سے زائد افسران ٹریفک ڈیوٹی دیں گے ، ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے شہر بھر میں 21 خصوصی پکٹس لگائی گئی ہیں جن پر 200سے زائد افسران ڈیوٹی دیں گے ،پبلک مقامات اور پارکس پر شہریوں کے تحفظ کے لیے 130سے زائد افسران جبکہ قبرستانوں پر260سے زائد افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ عید پر ضلعی پولیس کے ساتھ ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس، ڈولفن فورس اورمحافظ سکواڈ بھی ڈیوٹی دیگا ، تھانوں کی موبائلز اور موٹر سائیکل سکواڈ چاند رات اور عید الاضحی کے موقع پر گشت کریگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں