ڈاکو نے موبائل فون چھیننے میں مزاحمت پر خاتون کی بچی اٹھا لی تعاقب کرنے پر چھوڑ کر فرار

ڈاکو نے موبائل فون چھیننے میں مزاحمت پر خاتون کی بچی اٹھا لی تعاقب کرنے پر چھوڑ کر فرار

راولپنڈی (خبرنگار) موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے ماں سے 4 سالہ بیٹی کو چھین لیا۔

تھانہ واہ کینٹ پولیس کو منیر احمد نے بتایا کہ بیوی شائستہ بی بی اپنی بیٹی عروج عمر 4سال کو لے کر گھر سے باہر نکلی تو ایک نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی اور کامیاب نہ ہونے پر بچی کو اٹھا کر موٹرسائیکل پر فرار ہو گیا، بیوی نے کسی سے لفٹ لے کر پیچھا کیا تو نامعلوم موٹرسائیکل سوار 2کلو میٹر دور ٹمن روڈ پر بیٹی کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں