اسلام آباد، مختلف علاقوں سے 18جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد، مختلف علاقوں سے 18جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 18جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ سنبل پولیس نے ریحان انجم کو گرفتار کرکے ریوالور، تھانہ ہمک پولیس نے نذیر خان اور کامران حسین سے 620گرام ہیروئن اور ایک پستول، تھانہ لوہی بھیر پولیس نے عبد الوحید اور احسن جمال سے 21لٹر شراب اور ایک پستول، تھانہ آبپارہ پولیس نے کاشی کمار اور کرن کمار سے 17ڈبے بیئر، تھانہ کوہسار پولیس نے ابراہیم سے نائن ایم ایم پستول برآمد کیا۔ تھانہ کھنہ پولیس نے قمار بازی میں ملوث 10ملزمان رجب حسین، محمد ذوالفقار، محمد فاروق، عمران حسین، مرگل، طاہر اکرم، محمد عمران، محمد ریاست زاہد محمود اور علی رضا کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی رقم اور آلات قمار بازی برآمد کئے۔ ملزمان کے خلاف مختلف تھا نوں میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں