آئی جی کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ، سکیورٹی کا جائزہ

 آئی جی کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ، سکیورٹی کا جائزہ

اسلا م آباد (اپنے رپورٹر سے) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے عید کے ایام میں شہر بھر میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

 انہوں نے تفریحی مقامات کی سکیورٹی کا جائزہ لیا اور ناکہ جات پر تعینات افسران سے ملاقات کی۔ انہوں نے بہترین سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے پر ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا اور پولیس افسران کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح عید پر پولیس افسران چوکس رہے، ان کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کر تا ہوں،شدید گرمی میں بلٹ پروف جیکٹس کے ساتھ شہریوں کی حفاظت کرنا قابل تحسین امر ہے۔ اسلام آباد پولیس کے ضلع بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات کی بدولت شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا عمل جاری رہا، ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا تمام سکیورٹی اقدامات کا خود جائزہ لیتے رہے۔ عید کے ایام میں تفریحی مقامات کے اطراف پولیس کے خصوصی دستے تعینات کئے گئے جبکہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تمام تفریحی مقامات کی موثر نگرانی کی گئی جبکہ ہلڑ بازی اور ون ویلنگ میں ملوث موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں بھی کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں