’’پامی ‘‘ کا فلاحی ہسپتالوں پر ٹیکس ختم کرنیکا مطالبہ

’’پامی ‘‘ کا فلاحی ہسپتالوں  پر ٹیکس ختم کرنیکا مطالبہ

اسلام آباد(نامہ نگار)پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی نمائندہ تنظیم پامی کے صوبائی صدر ڈاکٹر عبد الرشید میاں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ۔۔۔

 پرائیویٹ اور فلاحی ہسپتالوں اور طبی آلات پر ٹیکس سے عوام پر اضافی بوجھ پڑے گا اور عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی مشکل ہو جائیگی، اسے فوری طور پر ختم کیا جائے ۔ پامی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہیلتھ کے شعبہ میں لگائے جانے والے اضافی ٹیکسوں سے علاج معالجہ مزید مہنگا ہو جا ئیگا اور عوام کیلئے بنیادی سستی اور معیاری طبی سہولتیں حاصل کرنا مزید مشکل ہو جائے گا۔ اجلاس سے پامی کے جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ چیمہ اور فنانس سیکرٹری ڈاکٹر رضوان چٹھہ نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں