انسداد ڈینگی ، ذمہ داری پو ری نہ کرنیوالوں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ

انسداد ڈینگی ، ذمہ داری پو ری نہ کرنیوالوں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت کی طرف سے سرگودھا سمیت چاروں اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کو آئندہ ماہ سے شروع ہونیوالے برسات کے سیزن کے حوالے جاری گائیڈ لائن میں واضح کیا گیا ہے۔۔

 کہ بارشوں میں مچھر کی افزائش نسل روکنے کے لیے انسداد ڈینگی کے حوالے اپنی ذمہ داریاں سنجیدگی سے پوری نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،لہذا ضلعی افسران ترجیح بنیادوں پر تمام ہاٹ سپاٹ کو کلیر کیا جائے ، ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں کو بڑھایا جائے ۔ قبرستانوں ، سروس ٹیشنز ، تالابوں، جوہڑوں، کاٹھ کباڑ کی دکانوں ، نرسریوں اور دیگر عوامی مقامات کی سرویلنس موثر انداز سے کی جائے تمام سرکاری دفاتر اور عمارتوں کی چھتوں کو خاص طور پر صاف کیا جائے ،جبکہ ضلع اور تحصیل انسدادِ ڈینگی کمیٹیوں کے اجلاس با قاعدگی سے کروانے کی ضرورت پر بھی زور دیاگیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں