بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز واپس لئے جائیں :تاجر برادری

 بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز واپس لئے جائیں :تاجر برادری

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)مرکزی انجمن تاجر اتحاد کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز واپس لئے جائیں ورنہ پوری تاجر برادری سڑکوں پر آجائے گی،حکومتی اقدامات سے تاجر برادری کا دیوالیہ نکل چکا، کاروبار ٹھپ ہو گئے ۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجر اتحاد جڑانوالہ کے صدر شیخ عبدالغفار،جنرل سیکرٹری سمیر علی ، سینئر نائب صدر عرفان علی، صدر چوڑی بازار شیخ اکبر،میڈیا کوارڈنیٹرز شیخ کاشف ریاض و دیگر نے انجمن کے مرکزی دفتر بھائی گاما مارکیٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیخ عبدالغفارنے کہا کہ حکومت کی جانب سے بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کیخلاف تاجر برادری سراپا احتجاج ہے ، مہنگائی بیروزگاری کے باعث عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ۔سمیر علی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے مفت بجلی دینے کا وعدہ کیا تھا مگر اقتدار میں آتے ہی عوام کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا ، حکومت ہوش کے ناخن لے اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور ظالمانہ ٹیکسز واپس لئے جائیں۔ عرفان علی، شیخ کاشف ریاض نے کہا کہ بلوں میں فکس ٹیکسز لگانے کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں