پیر محل اور کمالیہ میں بھی سپورٹس گالا کروایا جائے :سلوت سعید

 پیر محل اور کمالیہ میں بھی سپورٹس گالا کروایا جائے :سلوت سعید

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈویژنل کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں مختلف عوامی بہبود کے اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

جس میں ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے ریونیو ریکوریز ، تعلیم، صحت ، روٹی کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد ،پلاسٹک بیگز پر پابندی ، سیلابی صورتحال سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی۔اس موقع پر سلوت سعید نے میوٹیشن اور کھیوٹ کے مسائل جلد حل کرنے کی تاکیدکی اوراے ڈی ایل آرز کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو ریکوری کے سو فیصد ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنایا جائے ، آبیانہ، میوٹیشن فیس، ایف بی آر، زرعی انکم ٹیکس، انتقالات اور دیگر ریونیو واجبات کی وصولی کو پوراکیاجائے ، عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے ۔کمشنر نے مون سون شجر کاری کے حوالہ سے تمام محکموں اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر پلان کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز مون سون شجر کاری کی نگرانی کریں گے ۔ کمشنر فیصل آباد ڈویژن سلوت سعید کی تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوجرہ میں سپورٹس گالا کروانے پر ضلعی انتظامیہ کی تعریف بھی کی،تحصیل پیر محل اور کمالیہ میں بھی سپورٹس گالا کروایا جائے ۔ بعد ازاں کمشنر فیصل آباد نے زیر تعمیر ڈپٹی کمشنر کمپلیکس، بنیادی مرکز صحت دلم، مون سون ایمرجنسی ریلیف کیمپ اور گورنمنٹ گریجویٹ ڈگری کالج میں پیپر چیکنگ پروسیس کا معائنہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں