چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم 7بچوں کے لواحقین کی تلاش

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم  7بچوں کے لواحقین کی تلاش

ملتان(خبرنگارخصوصی)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کو ادارے میں رہائش پذیر گھر سے بھاگے ، گمشدہ 7 بچوں کے لواحقین کی تلاش ہے ۔

گھر سے بھاگے گمشدہ بچوں میں 12سالہ حنیف، 9سالہ حذیفہ، 12 سالہ شیراز، 7 سالہ صغیر، 12 سالہ علی ذوالقرنین، 10 سالہ شان علی، 12 سالہ نوید حق نواز شامل ہیں بچوں کو کچھ روز قبل شہر کے مختلف مقامات سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا بیورو ترجمان کے مطابق بچے اپنا گھر جام پور، محمد پور ضلع راجن پور، پل ڈاٹ ڈیرہ غازی خان اور حسن پروانہ، گلشن فیض، چوک شاہ عباس ملتان بتاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں