دوست ممالک سے تجارت بڑھانے کے خواہشمند ہیں ،گورنر

دوست ممالک سے تجارت بڑھانے کے خواہشمند ہیں ،گورنر

کراچی( آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک ایران دو طرفہ تعلقات نہ صرف حکومتی بلکہ یہ عوامی سطح پر بھی قائم ہیں، مجھے امید ہے کہ ایران کی مختلف جامعات کے وفد کی آمد کے نتائج انتہائی مثبت اور دور رس نکلیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں ایرانی جامعات کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایران کے وائس قونصل جنرل غلام عباس ،پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد اور دیگر بھی موجود تھے ۔ گونر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران سمیت دیگر دوست ممالک سے تجارت بڑھانے کا خواہشمند ہے ۔ موجودہ حکومت نے ایس آئی ایف سی کا منصوبہ شروع کیا اس منصوبہ کے تحت سرمایہ کاروں کو بھرپور سہولیات میسر آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں 50 ہزار طالب علموں کو آئی ٹی کے جدید کورسز مفت کرائے جارہے ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ گورنر ہاوس میں چینی، ترکیہ، فارسی اور جرمن لینگویج کورسز بھی جلد شروع کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی مقامی حکومت کے نظام نے مجھے بہت متاثر کیا ہے ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی اشد ضرورت ہے ۔بعد ازں آئی ٹی مارکی میں طلبائسے خطاب کرتے ہوئے وفد کے سربراہ نے کہا کہ 46 سال سے سفر کررہا ہوں، پاکستانی با ادب، باشعور، با اخلاق قوم ہے ، دنیا بھر کی اسلامی یونیورسٹیز میں سب سے زیادہ پاکستانی زیر تعلیم ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں