آئی جی سندھ کمپلین پورٹل پر 38983 شکایات موصول،3370 حل

آئی جی سندھ کمپلین پورٹل پر 38983 شکایات موصول،3370 حل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت آئی جی پی شکایتی سیل کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز،اے آئی جیز آپریشنز و کمپلین سیل نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء کو اے آئی جی کمپلین سیل نے جنوری 2024 سے لے کر 4 جولائی 2024 تک آئی جی پی شکایتی سیل کو عوام کی جانب سے موصولہ شکایات پر رسپانس، شکایات کا ازالہ، حل اور زیر اقدامات کارروائیوں سمیت شکایتوں کے ذرائع، تعداد،تدارک اور نوعیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوری 2024 سے 4 جولائی 2024 تک آئی جی پی سی ایم ایس پورٹل پر 38983 شکایتیں موصول ہوئیں۔موصول ہونے والی شکایتوں میں سے 36112 کا فوری تدارک کردیا گیا جبکہ 2762 شکایتیں متعلقہ پولیس کے تحت کاروائی کے عمل میں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں