الخدمت آغوش ہوم کے باہمت بچوں کیلئے سالانہ پکنک کا اہتمام

الخدمت آغوش ہوم کے باہمت بچوں کیلئے سالانہ پکنک کا اہتمام

کراچی (این این آئی)الخدمت کے گلشن معمار میں قائم آغوش ہوم میں مقیم باہمت بچوں کے لیے سالانہ پکنک کا اہتمام کیا گیا۔ بچوں کو گڈاپ میں واقع واٹرپارک لے جایا گیا ۔۔

جہاں بچوں نے سلائیڈز اور سوئمنگ پولز سے خوب لطف اٹھایا۔ بچوں کی رہنما ئی کے لیے الخدمت آغوش ہوم کے منیجرمصعب بن عبدالقادر ،عملہ اور دیگر ذمہ دارن موجود تھے ۔ اس موقع پر بچوں کی کھانے اور ریفریشمنٹ سے تواضع کی گئی۔ بچوں نے واٹرپارک سے کچرا بھی اٹھایا اور اسے ڈسٹ بن میں ڈال کر وہاں آنے والے دیگر لوگوں کو پیغام دیا کہ تفریح کے ساتھ صحت مند ماحول کے لیے صفائی انتہائی ضروری ہے ۔ ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ آغوش ہوم میں مقیم بچے باہمت بچے ہیں ،یہ ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ۔ہم ان کی تعلیم ،تربیت اور صحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔انہیں آغوش ہوم میں ایک گھر کی طرح کا ماحول فراہم کیا جا رہا ہے ۔ ان بچوں کی پکنک کا اہتمام اسی مقصد کے تحت کیا جاتا ہے کہ باپ کے نہ ہونے کی وجہ سے یہ بچے احساس محرومی کا شکار نہ ہوں اور انہیں یہ احساس رہے کہ وہ بھی عام بچوں کی طرح سیر وتفریخ کر سکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں