عوام بلوں، مہنگائی سے نجات کیلئے ساتھ دیں،حسین محنتی

عوام بلوں، مہنگائی سے نجات کیلئے ساتھ دیں،حسین محنتی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج ملک میں مہنگائی، لوڈشیڈنگ، بجلی،گیس، پیٹرولیم مصنوعات سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ۔۔

جس کی وجہ سے عام آدمی کا سانس لینا بھی مشکل ہوچکا تو دوسری طرف آئی ایم ایف کی گٹھ جوڑ سے عوام دشمن بجٹ میں ہر چیز پر بے تحاشہ ٹیکسز لگاکر حکمرانوں نے اپنی بے حسی اور عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے ۔اسلئے جماعت اسلامی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ 12جولائی کو اسلام آباد میں مہنگائی،بجلی اور گیس کے بلوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف عظیم الشان دھرنا دیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ جعلی حکمران اپنی تمام تر ذمہ داریاں ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں،شدید ترین گرمی میں بجلی وافر مقدار میں ہونے کے باوجود بدترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کا گھروں میں رہنا محال ہوچکا ہے ، بچے ،خواتین اور بزرگ شدید کرب میں مبتلا ہوچکے ہیں۔جماعت اسلامی کے کارکنان اور عوام الناس ظلم کے اس نظام اور ظالمانہ ٹیکسوں،بھاری بلوں،بدترین مہنگائی سے نجات کیلئے جماعت اسلامی کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ ہم حکمرانوں کو بتاسکیں کہ اب جھوٹ،منافقت اور ظلم کا یہ نظام مزید نہیں چل سکتا ۔ان شااللہ ہم اس حکومت کو عوامی طاقت کے بل بوتے پر مجبور کریں گے کہ آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات کے بغیر نظام قائم نہیں رہ سکتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں