جرائم کے خاتمہ کیلئے عوامی تعاون ضروری :ڈی پی او چنیوٹ

 جرائم کے خاتمہ کیلئے عوامی تعاون ضروری :ڈی پی او چنیوٹ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچنیوٹ عبداﷲاحمد نے کہا ہے کہ جرائم کے خاتمہ کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے ، تھانہ کلچر میں تبدیلی،پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ضلع بھر کے تمام تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جار ہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سننے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈ ی پی او نے سائلوں کی درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی اورکمپلینٹ سیل افسران کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی پی او عبداﷲاحمد نے فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں آنے والے شہریوں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آکر ان کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے اور بلاوجہ انتظار نہ کروایا جائے ۔دفاتر،تھانہ جات میں کسی بھی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔کسی بھی وجہ سے شہریوں کا تھانہ جات میں کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا تو شہری بلاجھجھک میرے دفتر تشریف لائیں ،انکے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں