بھلوال میں امن عامہ ، مذہبی ہم آہنگی کیلئے مشاورتی اجلاس

بھلوال میں امن عامہ ، مذہبی ہم آہنگی کیلئے مشاورتی اجلاس

بھلوال(نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر بھلوال سعید بن خالد نے تحصیل بھلوال میں امن عامہ اور مذہبی ہم آہنگی کی مثالی فضا برقرار رکھنے کیلئے بھلوال کے تاجروں ، میڈیا نمائندگان، ان کونسل علماء اکرام اور فقعہ جعفریہ کے ارکان سے مشاورت کیلئے اجلاس منعقد کیا گیا۔۔۔

جس میں بھلوال میں محرم الحرام کے حوالہ سے مسائل کے حل کیلئے مشاورت کی گئی۔شرکاء نے کہا کہ بھلوال ہمیشہ باہمی اتحاد و اتفاق اور بھائی چارہ پائیدار امن کی ضمانت ہے جس کے لئے تمام مکاتب فکر کے علما کرام اور ان کے پیروکاروں کا جذبہ امن لائق تحسین ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر بھلوال سعید بن خالد، ڈی ایس پی بھلوال میاں وقار،چیف آفیسر تہمینہ ظہورنے کہا کہ محرم الحرام ہمیں برداشت ، صبر اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔ اس مقدس مہینہ میں بھی امن کی فضا قائم رکھنے کے لیے ہم سب کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے انتشار پھیلانے والوں کو نکالنا ہوگا۔ سوشل میڈیا انتشار کی بڑی وجہ بن سکتا ہے جس کو کاؤنٹر کرنے کے لیے امن کونسل اور میڈیا نمائندگان کے ممبران کو انتہائی اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عزاداروں کو ہرممکن سہولیات یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری جلوسوں کے روٹس اور مجالس کے مقامات کا خود جائزہ لے کر تمام انتظامات پیشگی مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ مجالس اور جلوسوں کے اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ شہر کو ہم نے اپنے قول و فعل سے امن کا گہوارہ بنانا ہے ۔ ہم سب کا ایک ہی نظریہ ہے کہ اس شہر کا امن کسی صورت خراب نہیں ہونے دینا۔ ہمیں اپنے منبرو محراب سے بھی بھرپور امن کا پرچار کرنا ہوگا۔ لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔ انہوں نے تاجروں سے تجاوزات کے خاتمہ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ تمام جلوسوں و مجالس کی فول پروف سیکورٹی اور ٹریفک کے متبادل نظام کی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے آخر میں ملکی سلامتی و استحکام کی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں