کسٹمر فیسیلی ٹیشن سنٹر میں آن لائن سروسز کی فراہمی جاری

کسٹمر فیسیلی ٹیشن سنٹر میں آن لائن سروسز کی فراہمی جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر)یو ایس ایڈ میپکو صارفین کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سروسز فراہم کرنے کے لئے اہم اقدامات اُٹھارہی ہے ۔

بوسن روڈ پر قائم یو ایس ایڈ کسٹمرفیسیلی ٹیشن سنٹر میں 24/7صارفین کو آن لائن سروسز فراہم کی جارہی ہیں ۔ خواتین سٹاف مستعدی سے سنٹر میں خدمات سرانجام دے رہاہے ۔ ان خیالات کاا ظہار یو ایس ایڈ پاور سیکٹر سپیشلسٹ شفیق الرحمن نے یو ایس ایڈکسٹمر فیسیلی ٹیشن سنٹر کے دورے کے موقع پر کیا ۔ پراجیکٹ منیجر یو ایس ایڈ (PDIP) رانا عبدالستار، ایکسین موسیٰ پاک ڈویژن غلام محی الدین میتلا، ایس ڈی او گلگشت سب ڈویژن صفینہ شمشاد اوردیگر افسر بھی موقع پر موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ موسیٰ پاک ڈویژن کو ماڈل بنانے کے پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ ملازمین کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تربیت بھی دی جارہی ہے ۔ایکسین موسیٰ پاک ڈویژن غلام محی الدین میتلا نے کہا کہ ماڈل ڈویژن بنانے سے لاکھوں بجلی صارفین کو نہ صرف آن لائن سروسز دستیاب ہوں گی بلکہ گھر بیٹھے اپنے مسائل بھی حل کرواسکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں