مہنگائی، ٹیکسوں کی بھرمار12جولائی دھرنے کاایجنڈ،طاہر احمد

مہنگائی، ٹیکسوں کی بھرمار12جولائی دھرنے کاایجنڈ،طاہر احمد

لودھراں ( ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر)بارہ جولائی اسلام آباد میں دھرنے کا ایجنڈا بجلی، گیس پٹرول کی قیمتوں کے خلاف دھرنا۔

، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کی بھرمار کے خلاف احتجاج ہے ،12جولائی کو ہر صورت حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں اسلام آباد کے اہم مقام پر بیٹھیں گے ، حکومت نے دھرنے میں رکاوٹ ڈالی تو خود ہی نتائج بھگتے گی لودھراں کاقافلہ 13جولاء کو دفتر جماعت اسلامی سے روانہ ہوگا جماعت اسلامی کی حق دو عوام کو تحریک ذاتی مقاصد کے لیے نہیں عوام کے حق کے لیے پُرامن تحریک مزاحمت کا آغاز کر رہے ۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر طاہر احمد چوہدری نے جماعت اسلامی کے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیائضرویات زندگی بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضا فے کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال عوام کی آواز ہے حکومت غلام قیادت نے آئی ایم ایف کی اشاروں پر عوام پر مہنگائی کا بم گرا کران کا زندہ رہنا بھی مشکل بنادیا ہے ، ملک پر مسلط طبقہ غربت ختم کر نے کی بجا ئے غر یب کو ختم کر نے پر تُلا ہوا ہے ،حکومت تمام مصنوعات اشیاء بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور عوام کو ریلیف دے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں