نشتر ہسپتال میں جنوبی پنجاب کی پہلی اینڈو سکوپک الٹراسائونڈ مشین کا افتتاح

نشتر ہسپتال میں جنوبی پنجاب کی پہلی  اینڈو سکوپک الٹراسائونڈ مشین کا افتتاح

ملتان (لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان شعبہ معدہ جگر کے زیر اہتمام دو روزہ اینڈوسکوپی کلونوسکوپی اور۔

 اینڈوسکوپک الٹراساونڈ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 8 سے زائد ڈاکٹرز کو اینڈوسکوپی اور کلونوسکوپی کی تربیت دی گئی ۔ یہ ورکشاپ سربراہ شعبہ معدہ جگر نشتر ہسپتال ملتان ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر یاسرعباس زیدی کی زیر قیادت منعقد کی گی۔ شعبہ معدہ جگر نشتر ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسرز ڈاکٹر شہریار کانجو اور ڈاکٹر محمد الیاس سانواں نے کورس ڈائریکٹر کے فرائض انجام دے ۔ اس موقع پر جنوبی پنجاب کی پہلی اینڈو سکوپک الٹراسائونڈ مشین کا افتتاح قائم مقام وائس چانسلرنشتر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین قریشی ،پرنسپل نشتر میڈیکل کالج ڈاکٹر راشد قمر رائو نے کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں