پیاروں کو ایصال ثواب کیلئے غریبوں کی مددکی جاسکتی،حامد سعید

پیاروں کو ایصال ثواب کیلئے غریبوں کی مددکی جاسکتی،حامد سعید

مونڈکا(نامہ نگار)پر آشوب زمانہ غرباء و مساکین اور سفید پوش طبقہ کی مدد کر کے بھی اپنے پیاروں کی روحوں کو ایصال ثواب کیا جا سکتا ہے۔

 ،والدین کی زندگیوں میں ان کی خدمت ترجیح بنا کر اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی حاصل کریں ۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی نے نواحی موضع مسہ سندیلہ میں ملک رمضان سندیلہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ قل خوانی کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے کیا ۔انہوں نے کہا ملک کے خراب معاشی حالات اور روز افزوں بڑھتی ہوشرباء مہنگائی کی بدولت ملک میں غربت ،بے روزگاری اور مہنگائی نے غرباء و مساکین اور متوسط طبقہ کو پیس کر رکھ دیا ہے تو ان حالات میں امیر طبقہ سنت نبوی ؐکے مطابق بے روزگار طبقہ کے لئے روزگار کی فراہمی کا ذریعہ بنے کمزور لاچار بیمار معذور اور بزرگ لوگوں کو اپنے متوفین کے ایصال ثواب کی نیت سے صدقہ دے کر مدد کریں، اجتماعی ایصال ثواب کی محفلیں سجا کر مستحق لوگوں کو پیٹ بھر کھانا کھلائیں اور اجتماعی مفاد کے کام کر کے مخلوق خدا کی خدمت کریں تو اللہ اور اس کے رسول ؐ کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں