بنیادی مرکز صحت چک مبارک میں ہیلتھ ورکرز کی ہڑتال جاری

بنیادی مرکز صحت چک مبارک میں ہیلتھ ورکرز کی ہڑتال جاری

بھیرہ(نامہ نگار)بنیادی مرکز صحت چک مبارک میں مبینہ توڑ پھوڑ اور طبی عملہ پر ہونے والے حملہ کے خلاف تحصیل بھر کے ہیلتھ ورکرز کی احتجاجی ہڑتال آج پانچویں روز میں داخل ہو گئی۔۔۔

 جس سے دیہی عوام طبی سہولیات سے محروم ہیں ہیلتھ ورکرز نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر تھانہ بھیرہ کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرایا اور مارچ کیا نرسنگ سٹاف نے مطالبہ کیا کی ایف آئی ار میں نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے ، انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ بنیادی مرکز صحت چک مبارک کے سٹاف پر ہونے والے ظلم کا نوٹس لیں مبینہ ملزمان انہیں اب بھی دھمکیاں دے رہے ہیں واقعہ پر قائم تحقیقاتی کمیٹی پر زچہ کی والدہ نسرین بی بی نے اعتراض اٹھاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کو دی گئی درخواست میں نئی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں