ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے میانوالی میں کسان سہولت سنٹر کا افتتاح کردیا

ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ  نے میانوالی میں کسان سہولت  سنٹر کا افتتاح کردیا

کندیاں(نمائندہ دنیا) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے میانوالی میں کسان سہولت سنٹر کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ملک غلام حر، زراعت آفیسر ٹیکنیکل فاروق اعظم محکمہ زراعت توسیع کے افسران اور کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود اور زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات بروئے کار لائے جارہے ۔ انھوں نے کہا کہ کسان سہولت سنٹر میں ایک ہی چھت تلے کاشتکاروں کو تمام سہولیات دستیاب ہوں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں