ڈی پی او کاسٹی ایریا کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا معائنہ

ڈی پی او کاسٹی ایریا کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا معائنہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈی پی او سرگودھا نے سٹی ایریا سرگودھا کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا وزٹ اور معائنہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور انتظامات عمل میں لائے جائیں۔اس موقع پر انچارج سیکورٹی، ایس ایچ او سٹی بھی موجود تھے جن کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی پر تعینات ہونے والے پولیس افسران اور جوانوں کو ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریف کیا جائیاور جلوس کے راستوں میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سیکیورٹی ڈیوٹی کو ایس او پی کے مطابق یقینی بناتے ہوئے تمام افسران و جوان ڈیوٹی الرٹ ہو کر انجام دیں گے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے تمام جلوس و مجالس کی سیکیورٹی کو فوول پروف بنایا جائے گا اور جلوس کے دوران گلیوں، بازاروں کو بیرئیر، خاردار تاروں اور قناعتوں سے عارضی طور پر بند کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں