چینی انجینئر کی جان بچانے پر پاکستانی ڈاکٹرز کو تمغہ تشکر

 چینی انجینئر کی جان بچانے  پر پاکستانی ڈاکٹرز کو تمغہ تشکر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستانی ڈاکٹر نے چینی انجینئر کی جان بچا لی، چینی کمپنی نے ڈاکٹر سعد فردوس کو تمغہ تشکر سے نوازا۔

مانسہرہ میں دریائے کنہا ر پر واقع سکی کناری ہائیڈرو پاور سٹیشن پر عید الاضحی کے موقع پر چینی ملازم شدید بیمار پڑ گیا تھا چھٹیوں کے باوجود پاکستانی ڈاکٹر فردوس فوری طور پر پراجیکٹ سائٹ پر پہنچ گئے اور علاج کیا ، ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چائنا انرجی اوورسیز انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ ایس کے ہائیڈرو(پرائیویٹ) لمیٹڈ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر چن جیاجیا نے ڈاکٹر سعد فردوس کو تمغہ تشکر سے نوازا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں