آرڈی اے سہولت مرکز میں ٹریفک و پنجاب پولیس ڈیسک قائم

 آرڈی اے سہولت مرکز میں ٹریفک و پنجاب پولیس ڈیسک قائم

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب پولیس اور ٹریفک پولیس نے آر ڈی اے بزنس فیسلی ٹیشن سینٹر میں ڈیسک قائم کر دئیے۔

ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ نے بتایا بزنس فیسلی ٹیشن سینٹر اب پنجاب پولیس کی جانب سے کئی خدمات پیش کرتا ہے جن میں کیریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس کی تصدیق، کرایہ داروں کی رجسٹریشن اورایف آئی آر کی کاپیاں شامل ہیں۔ مزید برآں، ٹریفک پولیس نئے ڈرائیونگ لائسنس، لائسنس کی تجدید، بین الاقوامی لائسنس، ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس اور لرننگ لائسنس جاری کرنے جیسی خدمات فراہم کرے گی۔ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے سٹی پولیس آفیسر اور ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کا اس اقدام میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ راولپنڈی میں بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کا مقصد کاروباری مالکان کو سہولت فراہم کرتے ہوئے ایک ہی چھت کے نیچے مختلف محکموں کی خدمات کو ہموار کرنا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں