ٹارگٹ کلنگ میں نوجوان کی ہلاکت کا مقد مہ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج

 ٹارگٹ کلنگ میں نوجوان کی ہلاکت کا  مقد مہ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج

راولپنڈی (خبر نگار) ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کا مقدمہ درج کر لیا گیا، تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کو معشوق دین نے بتایا کہ دوست زوہیب اور بھائی نظیر اللہ موٹر سائیکلوں پرجا رہے تھے ۔۔

کہ مری روڈ گلشن دادن کے پاس 3نامعلوم افراد نے ان پر پستول سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں نظیر اللہ شدید زخمی ہو گیا، اسے بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں و ہ دم توڑ گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں