وطن کی سلامتی کیلئے سب کو مثبت کردار ادا کرنا ہو گا‘پیر حسان

وطن کی سلامتی کیلئے سب کو مثبت کردار ادا کرنا ہو گا‘پیر حسان

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)حضور نبی کریم ؐ کے میلاد پاک کے سلسلہ میں کریلا ،نکیال آزاد کشمیر کے مقام پر ایک عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفی ؐ کا انعقاد کیا گیا۔۔

 جس کی صدارت دربار عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمدنقیب الرحمن نے کی، اس موقع پر پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا کہ وطن کی سلامتی کیلئے سب کو مثبت کردار ادا کرنا ہو گا،دین و دنیا کی کامیابی رُخ روحانی مر کز مدینہ کی جانب کرنے میں ہے ۔ دین متین اسلام سرا سر امن و سلامتی کا دین ہے جس کا پیغامِ امن و محبت صرف مسلمانوں کیلئے نہیں بلکہ تمام انسانیت کیلئے ہے ۔محفلِ میلادِ مصطفی ؐ  میں کثیر تعداد میں علمائے کرام ، نعت خوان حضرات اور عوا م نے شر کت کی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں