ملزموں کی7ماہ تک لڑکے سے بد اخلاقی ، 30لاکھ بھی ہتھیا لیے

 ملزموں کی7ماہ تک لڑکے سے بد اخلاقی ، 30لاکھ بھی ہتھیا لیے

راولپنڈی (خبرنگار)سات ماہ تک لڑکے کو بد اخلاقی کا نشانہ بنانے ، ویڈیو بنا نے کے بعد بلیک میل کر کے تیس لاکھ روپے اور طلائی زیورات ہتھیانے پر پولیس نے تین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔۔۔

تھانہ مندرہ پولیس کو ساجد نے بتایا کہ اس کے بیٹے (ح)عمر 18سال نے اسے بتایا کہ گزشتہ سات ماہ سے محسن، عبدالرحمٰن، شازیب مسلسل زیادتی کرتے آ رہے ہیں،دسمبر 2023 میں عبدالرحمٰن نے کال کر کے اسے بلایا اور محسن کے گھر پانی میں کوئی نشہ آور چیز ملا کر تینوں نے زیادتی کی اورویڈیو بنا لی،بعد ازاں ویڈیو د کھا کر بلیک میل کرتے رہے اور 30 لاکھ روپے ، سونے کی بالیاں، انگوٹھیاں بھی لے لیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں