مجالس ،جلوسوں کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کیے جائینگے:اے ڈی سی

 مجالس ،جلوسوں کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کیے جائینگے:اے ڈی سی

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)حسان طارق نے کہا محرم الحرام کے دوران امن کی فضا برقرار رکھنے کیلئے مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔۔۔

 تمام عزاداری ماتمی مجالس اور جلوسوں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔ علما اور لائسنس ہولڈر منتظمین جلوسوں اور مجالس کے حوالے سے حکومت پنجاب کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور وقت کی پابندی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس راولپنڈی میں علما، جلوسوں اور مجالس کے منتظمین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں علامہ قمر حیدر زیدی، علامہ سید وقار قمی، شوکت جعفری، قسم علی شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں