محتسب:ہراسانی کے مجرم کو 1 لاکھ جرمانہ، انکریمنٹ روکدی

محتسب:ہراسانی کے مجرم کو 1 لاکھ جرمانہ، انکریمنٹ روکدی

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے 2023میں پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوران ہراسانی کے واقعہ میں ملوث مبشر مختار کی 3 سال کیلئے انکریمنٹ روکنے کا حکم دیا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی محتسب انسداد ہراسیت نے مقدّس فاطمہ کو ہراساں کرنے میں ملوث مبشر مختار کو مجرم قرار دیا۔ ملزم مبشر مختار ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے آرگنائزنگ سیکرٹری نے شکایت کنندہ مقدّس فاطمہ کے ساتھ بدتمیزی کی تھی جسے ملزم کے دھکیلنے، میچ شیٹ چھیننے اور پھاڑنے کے بعد شکایت کنندہ نے ریلیف اور ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ کیلئے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ سے رجوع کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں