موٹر سائیکل چور، ڈکیت گروہ کے دو ارکا ن سر غنہ سمیت گرفتار

موٹر سائیکل چور، ڈکیت گروہ کے دو ارکا ن سر غنہ سمیت گرفتار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)موٹر سائیکل چور اور ڈکیت گروہ کے دو ارکان سرغنہ سمیت گرفتار کرلیے گئے، ملزمان نے بہارہ کہو، انڈسٹریل ایریا، راولپنڈی میں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔۔۔

 چوری شدہ 6 موٹر سائیکل برآمد کر کے مقدمات درج اور تفتیش شروع کر دی گئی۔ جڑواں شہر وں میں پٹر ول پمپس لوٹنے اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ڈکیت گر وہ کے ملزمان کی شناخت اویس اور معصب قمر کے ناموں سے ہو ئی ہے جن سے چھینی گئی نقدی، قیمتی مو با ئل فون، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدکر لیا گیا۔ تھانہ کو رال و آبپارہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان فہد بشیر اور شہریار کاظمی کو گرفتار کر لیا اور ان سے چوری شدہ 6موٹر سائیکل برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں