ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص زخمی، 3 گاڑیاں، 10 موٹرسائیکل بھی چوری

ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص زخمی، 3 گاڑیاں، 10 موٹرسائیکل بھی چوری

راولپنڈی(خبرنگار)مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر، سٹریٹ کرائم، چوری وغیرہ کی وارداتوں میں شہریوں کو تین گاڑیوں،رکشہ، دس موٹرسائیکلوں، موبائل فونز اور نقدی سے محروم اور مزاحمت پر ایک شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا۔

ویسٹریج سے منظور،نصیر آباد سے طارق محمود اورٹیکسلا سے سجاد کی گاڑی چوری کر لی گئی۔ چور ٹیکسلا سے انعام کا رکشہ لے اڑے ۔ ادھر ٹیکسلا پولیس کو ارسلان نے بتایا اے ٹی ایم سے چالیس ہزار روپے نکلوا ئے اور گھر جا رہا تھا کہ پیچھے سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم نوجوان نے مجھے اوورٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل سے گرا دیا اور پسٹل نکال لیا، میں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تواس نے مجھ پر سیدھا فائر کیا جو مجھے گھٹنے پر لگا اور میں زخمی ہو گیا، ملزم میری جیب سے چالیس ہزار روپے نکال کر فرار ہو گیا، نیو ٹاؤن پولیس کو ادیب نے بتایا تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر مجھ سے موبائل فون اور 10500 روپے چھین لیے، نصیر آباد پولیس کو خوگ نے بتایا دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار وں نے اس سے 21 ہزار روپے مالیت کے ریال چھین لیے، پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں