مون سون ،مری میں سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جا ری

مون سون ،مری میں سیاحوں  کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جا ری

مری (نمائندہ دنیا) مری میں مون سون کی بارشوں کے پیش نظر سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر د ی گئی۔

 سی ٹی او نے ہدایات جاری کی ہیں کہ سیاح اور شہری مری میں بارش کے دوران گاڑی کی رفتار کم رکھیں، شدید بارش اور ممکنہ دھند کی صورت میں فوگ لائٹ اور ڈبل اشاروں کا استعمال کریں اور شدید دھند اور بارش میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ،سیاحوں کی سہولت کیلئے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری مری میں تعینات کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں