امن و امان کا قیام سب کی مشترکہ ذمہ داری ،ممبر کینٹ بورڈ ظفر اقبال

  امن و امان کا قیام سب کی مشترکہ  ذمہ داری ،ممبر کینٹ بورڈ ظفر اقبال

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) محرم الحرام میں امن و امان کا قیام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ان خیا لات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے امام بارگاہ قصر زینب گروٹی کے خصوصی دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا ہے کہ دنیا کے تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں ۔اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جسے نواسہ رسول ؐ امام حسین ؓ نے اپنے اور اپنے اہل خانہ کے پاک خون سے سینچا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے امام بارگاہ کے راستوں میں زائرین کے لیے سٹریٹ لائٹس لگانے کے احکامات بھی دیئے ، امام بارگاہ کے متولی سید افضال شاہ ہمدانی نے انکا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں