محرم کمیٹی عزاداری سیل کا اجلاس، انتظامات کا جائزہ لیا گیا

محرم کمیٹی عزاداری سیل کا اجلاس،  انتظامات کا جائزہ لیا گیا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کی مرکزی محرم کمیٹی عزاداری سیل کا اہم اجلاس مرکزی کنونیرعلامہ راجہ بشارت حسین امامی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں محرم الحرام کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری بوعلی مہدی نے بتایا کہ اسلام آباد اور پانچوں صوبوں بشمول آزاد کشمیرمیں محرم الحرام کے موقع پر کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ٹی این ایف جے کی مرکزی محرم کمیٹی (عزاداری سیل) کا کنٹرول روم 24گھنٹے کھلا رہیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں