مجالس کا آغاز ، امام بارگاہوں میں تبرکات سجا دیئے گئے

مجالس کا آغاز ، امام بارگاہوں میں تبرکات سجا دیئے گئے

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) محرم الحرام کے آغاز پر اتوار کو راولپنڈی و اسلام آباد کی امام بارگاہوں، عزاخانوں میں تبرکات سجا دیئے گئے جہاں بڑی تعداد میں عزادار رات گئے تک زیارت کیلئے آتے رہے۔

مختلف مقامات پر مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا جن میں عزاداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ علی مسجد، قصر ابو طالب، امام بارگاہ زین العابدین، قدیمی امام بارگاہ، دربار سخی شاہ چن چراغ، امام بارگاہ حفاظت علی شاہ، عزاخانہ ابو محمد رضوی، امام بارگاہ فاطمیہ چٹیاں ہٹیاں، مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو و دیگر میں مجالس عزا منعقد ہوئیں جن میں عالم اسلام کی سربلندی، وطن عزیز پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے دعائیں کی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں