گرانفروشی پر 11مقدمات کا اندراج ،12گرفتاریاں

 گرانفروشی پر 11مقدمات کا اندراج ،12گرفتاریاں

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے 2862مقامات کی چیکنگ کی ، 11مقدمات کا اندراج کر کے 12 گرفتاریاں کی گئیں جبکہ 95خلاف ورزیوں پر 4لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے بتایا کہ انتظامی افسر چھٹی کے روز بھی فیلڈ میں متحرک رہے ،فروٹ و سبزی منڈیوں میں بولی کے عمل کی مانیٹرنگ کی گئی، اشیائے ضروریہ کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کیلئے بھرپور کارروائیاں کی گئیں،مارٹس، گراسری سٹورز اور کریانہ سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں