مری، چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں، عوام کا اظہار تشویش

مری،  چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں، عوام کا اظہار تشویش

مری (نمائندہ دنیا) یونین کونسل پوٹھہ مری میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر عوام علاقہ نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ روز نامعلوم چوروں نے علیوٹ میں ایک نجی سکول سے لاکھوں کا سامان چرا لیا جبکہ ایک اور سکول سے اشیا چرا کر اسے آ گ لگا دی، مری پولیس ملزموں کو پکڑنے کے بجائے ناکے لگا کر سیاحوں کی پڑتال میں مصروف ہے۔  عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس گشت کو موثر بناتے ہوئے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں