دنیا سامراجی قوتوں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہے، جے کے پی پی

دنیا سامراجی قوتوں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہے، جے کے پی پی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردار خادم طاہر نے کہا ہے کہ مغربی ممالک نے اسرائیل سے پچاس ہزار فلسطینیوں کا قتل عام کرواتے ہوئے درندگی کی حدیں پار کر دیں۔

امریکا نے یواین او میں جنگ بندی کی قرارداد کا ڈھونگ رچا کر مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی۔ دنیا سامراجی قوتوں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے، اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل کو قراردادوں پر عملدرآمد نہ کروانے پر استعفیٰ دے دینا چاہئے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کا بدترین قتل عام فلسطین میں جاری ہے، معصوم فلسطینی بچوں کی چیخ و پکار اور تڑپتے لاشے بے رحم دنیا کو متاثر کیوں نہیں کر سکے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں