محرم میں صفائی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا،آر ڈبلیو ایم سی

محرم میں صفائی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا،آر ڈبلیو ایم سی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے محرم الحرام اور یوم عاشور کیلئے ورکرز کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے اضافی نفری صفائی ستھرائی کیلئے تعینات کر دی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے تمام آپریشن عملہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے علاقوں میں محرم کے جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کی صفائی کا معائنہ کریں۔ گزشتہ روز چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا ساجد صفدر کی زیرصدارت اجلاس میں سینئر منیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر بھر کی گلیوں، راستوں، جلوسوں کی گزرگاہوں، امام بارگاہوں کے اردگرد خصوصی صفائی شروع کر دی گئی ہے۔ ورکرزکی اضافی نفری تعینات کر کے نالوں اور کوڑا کرکٹ ڈالنے والے کنٹینروں کی صفائی دھلائی کرائی جا رہی ہے، محرم کے جلوسوں کی گزرگاہوں پر چونا پھینکنے کے ساتھ ساتھ سپرے بھی کیا جائے گا۔ رانا ساجد صفدرنے کہا محرم میں صفائی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت کی جائے گی نہ کو ئی سمجھوتا کیا جائیگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں