29اشتہاریوں سمیت 31ملزم گرفتار، کلو ہیروئن برآمد

29اشتہاریوں سمیت 31ملزم گرفتار، کلو ہیروئن برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 31جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا۔

 تھانہ کوہسار پولیس نے عمران کو گرفتار کرکے 530گرام ہیروئن، تھانہ شمس کالونی پولیس نے ابراہیم کو گرفتار کرکے 540گرام ہیروئن برآمد کی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی جبکہ اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 29مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں