میٹرو بسوں کی بدولت سفر کی بہترین سہولت ملی، عوام علاقہ بری امام

میٹرو بسوں کی بدولت سفر کی بہترین سہولت ملی، عوام علاقہ بری امام

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) نورپور شاہاں بری امام کیلئے میٹرو فیڈر بسیں چلانے سے زائرین کے علاوہ اہل علاقہ کو سفر کرنے کی بہترین سہولت میسر آئی ہے جس سے اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار تنویر حسین عباسی چیئرمین عوام دوست گروپ نے ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین چودھری نعیم احمد گجر نے کہا کہ فیڈر بسوں کے چلنے سے عوام کو سفر اور وقت کی طوالت سے نجات ملی۔ تنویر عباسی نے کہا کہ سینکڑوں زیرتعلیم طلبا وطالبات، ملازمین، کاروباری افراد، مریضوں اور ہسپتال جانے والے افراد کیلئے فیڈر بسوں کا چلنا کسی نعمت سے کم نہیں کیونکہ 15سال کے بعد باعزت سفری سہولت میسر آئی ہے، ہم چیئرمین سی ڈی اے چودھری محمد علی رندھاوا اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل میٹرو بس رانا طارق محمود اور اس منصوبے میں شامل تمام افسران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں