اڈیالہ فلائی اوور، جی پی او چوک انڈرپاس کیلئے ڈھائی ارب مختص

اڈیالہ فلائی اوور، جی پی او چوک انڈرپاس کیلئے ڈھائی ارب مختص

راولپنڈی (زاہد اعوان) حکومت پنجاب نے راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ فلائی اوور اور جی پی او چوک انڈرپاس کیلئے مجموعی طور پر ڈھائی ارب روپے مختص کر دئیے۔

ا اڈیالہ روڈ خواجہ کارپوریشن کے مقام پر فلائی اوور کی تعمیر پر ڈیڑھ ارب روپے جبکہ مال روڈ پر جی پی او چوک کے مقام پر انڈرپاس کی تعمیر پر ایک ارب روپے خرچ ہوں گے، دونوں منصوبوں پر کام رواں مالی سال شروع کر دیا جائے گا جبکہ فلائی اوور اور انڈرپاس کی تعمیر جون 2027میں مکمل ہو گی۔ خواجہ کارپوریشن اڈیالہ روڈ فلائی اوور کا کل تخمینہ لاگت ڈیڑھ ارب روپے لگایاگیا جس میں سے 20کروڑ روپے رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں جاری کیے جائیں گے، 60کروڑ روپے آئندہ مالی سال 2025-26جبکہ 70کروڑ روپے مالی سال 2026-27میں جاری کیے جائیں گے۔ مال روڈ جی پی او چوک کے مقام پر انڈرپاس کی تعمیر کا تخمینہ لاگت ایک ارب روپے لگایا گیا جس میں سے رواں مالی سال کے دوران 20کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے، 55کروڑ روپے مالی سال 2025-26اور 55کروڑ روپے مالی سال 2026-27کے دوران خرچ ہونگے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں