اسلام آ باد : 23 ملزم گرفتار، اسلحہ، منشیات، موٹر سائیکل برآمد

اسلام آ باد : 23 ملزم گرفتار، اسلحہ، منشیات، موٹر سائیکل برآمد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے 23 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا۔

 تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے نعیم سے 650 گرام ہیروئن، کراچی کمپنی پولیس نے محمد علی سے خنجر، شالیمار پولیس نے محمد یوسف سے خنجر، تھا نہ سمبل پولیس نے اسرار سے پستول برآمد کیا۔ تھانہ انڈ سٹریل ایر یا پولیس نے اسامہ خا ن سے 30 لٹر شراب، نو ن پولیس نے ارشد خا ن سے آہنی مکا، کھنہ پولیس نے شامیر سے خنجر ، کورال پولیس نے نو ید سے پستول، پھلگر اں پولیس نے ذیشان سے پستول، شہزاد ٹاؤن پولیس نے یا سر سے 210گرام چرس اور 16گر ام آ ئس برآمد کی ۔ تھانہ گولڑہ اور سیکر ٹریٹ پولیس نے کاشف اور وقار سے 2موٹر سائیکل برآمد کئے جبکہ خصوصی مہم کے دوران10 اشتہاری بھی گر فتار کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں