بی آئی ایس پی سے مستفید خواتین کے مسائل حل کرینگے :روبینہ خالد

 بی آئی ایس پی سے مستفید خواتین کے مسائل حل کرینگے :روبینہ خالد

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے پروگرام سے مستفید ہونے والی مستحق خواتین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

روبینہ خالد نے پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا خواتین ونگ کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران مستحقین کے تحفظات دور کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ وفد میں شازیہ طہماس خان جنرل سیکرٹری، مہر سلطانہ انفارمیشن سیکرٹری اور اشبر جدون نائب صدر شامل تھیں۔ وفد نے چیئرپرسن کوخیبرپختونخوا میں مستحق خواتین کو درپیش مسائل بالخصوص پروگرام میں رجسٹریشن اور ادائیگی مراکز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق آگاہ کیا۔روبینہ خالد نے مسائل کے حل میں تعاون کی یقینی دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں