ماحولیاتی نظام کا تحفظ، کچرا ٹھکانے لگانا ضروری:رومینہ خورشید

ماحولیاتی نظام کا تحفظ، کچرا ٹھکانے لگانا ضروری:رومینہ خورشید

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے دیوسائی نیشنل پارک کے ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور کچرا ٹھکانے لگانے کے انتظام کی موثرحکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سابق سینیٹر اور سفیر (اعزازی) وائلڈ لائف جمال خان لغاری سے ملاقات کے دوران رومینہ خورشید عالم نے کہا دیوسائی نیشنل پارک کے مسائل میں سیاحوں کا پھیلایا جانے والا ٹھوس کچرا، مویشیوں کی زیادہ چرائی اور انتظام کیلئے ناکافی وسائل شامل ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے کہا دیوسائی نیشنل پارک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کی مضبوط حکمت عملی اختیار کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں