ایف ڈی ای نے فرسٹ ایئر میں داخلوں کا شیڈول جاری کردیا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وفاقی نظامت تعلیمات نے سرکاری تعلیمی اداروں میں گیارہویں جماعت کے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا۔۔۔
نئے سیشن کے لئے رجسٹریشن فارم پندرہ جولائی سے جاری کئے جائیں گے، رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ پچیس جولائی تک ہے ، انتیس جولائی کو پہلی میرٹ لسٹ آویزاں کی جائے گی، پانچ اگست تک فیس جمع کرائی جائے گی ، دوسری میرٹ لسٹ چھ اگست کو آویزاں کی جائے گی جبکہ نو اگست سے کلاسوں کا اجرا ہو گا۔ مزید معلو مات کے لئے طلبہ ایف ڈی ای کی ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں۔