الیکٹرک بسوں کے روٹ میں قائد اعظم یونیورسٹی بھی شامل
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے کی جانب سے چین سے منگوائی گئی الیکٹرک بسوں کے روٹ میں قائد اعظم یونیورسٹی کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
فیصلے سے قائد اعظم یونیورسٹی کے طلبا و طالبات سمیت فیکلٹی ، سٹاف اور گرد و نواح کے رہائشی بھی فائدہ اٹھا سکیں گے ۔ اس حوالے سے قائد اعظم یونیورسٹی المنائی ایسو سی ایشن فاؤنڈر گروپ کے سیکر ٹری جنرل مرتضیٰ نور کا کہنا تھا کہ اس سہو لت سے نہ صرف جامعہ قائد اعظم بلکہ نواحی علاقوں و دیہات کے رہا ئشی بھی استفادہ کر سکیں گے جو کے خوش آئند امر ہے۔